بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ٹینس کھلاڑی سرینا وِلیمز کی مداح نکلیں


پریانکا کے ساتھ ان کے منگیتر نِک جوناس، نِک کے بھائی جو جوناس اور ان کی منگیتر سوفی ٹرنر نے بھی میچ دیکھا۔ انھوں نے ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو کھل کر داد دی۔

https://www.instagram.com/p/BnVEcI0A1_t/?utm_source=ig_web_copy_link

ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھی اپنی بیٹی اور ہونے والے داماد کے ساتھ میچ دیکھا۔

کوانٹیِکو کی سٹار نے اس شام کی تصاویر اپنے مداحوں کی خاطر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شائع کیں۔ عنوان میں انھوں نے #famjam اور #usopen کے ہیش ٹیگ لگائے۔

پریانکا نے فینڈی کا خوبصورت سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس میچ میں سرینا وِلیمز نے اپنی مدِ مقابل کیرولینا پلِسکوا کو شکست دی۔ اس موقع پر پریانکا بڑے ہی خوشگوار موڈ میں تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp