نادیہ کو مردوں کے گندے میسج کیوں آتے ہیں؟


’ کیا تم فحش فلمیں دیکھتی ہو؟ لگتا ہے۔۔۔‘ مرد انٹرنیٹ پر کیا پیغامات بھیج کر تنگ کرتے ہیں ؟ خاتون نے کھل کر بتا دیا ، جان کر مردوں کو خود بھی شرم آجائے

سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنا اگرچہ ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے مگر جنسی صحت کی آسٹریلوی ماہر نادیہ بکوڈی کے لئے تو یہ وبال جان بن گیا ہے۔ وہ جنسی مشاورت فراہم کرتی ہیں، مگر عام مردوں نے انہیں جنسی تفریح کا ذریعہ سمجھ لیا ہے اور ایسے ایسے بے ہودہ میسج انہیں بھیجتے ہیں کہ بیچاری کسی کو بتاتے ہوئے بھی شرماتی ہیں۔

نادیہ نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر اجنبی مردوں کی جانب سے موصول ہونے والے اس نوعیت کے میسجز کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کئی ایسے میسج اپنے فالورز کے ساتھ شئیر بھی کئے ہیں تا کہ سب جان سکیں کہ بدقماش مرد اُن کے ساتھ کیسی بدتہذیبی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مثال کے طور پرایک نامعلوم شخص نے نادیہ کو بھیجے گئے میسج میں لکھا کہ’’ میں آپ کو پسند کرتا ہوں۔ کیا آپ جسمانی تعلق کیلئے میرے ساتھ ملاقات کرنا پسند کریں گے؟ ‘‘ ایک اور شخص کو نجانے کیوں لگا کہ اُن کا فحش فلموں سے کوئی قریبی تعلق ہے، اور اُس نے اپنے میسج میں پوچھ بھی لیا کہ ’’ کیا تم فحش فلمیں دیکھتی ہو؟ یا پھر شاید تم فحش فلموں میں کام کرتی ہو۔ دیکھنے میں تو تم فحش فلموں کی اداکارہ لگتی ہو۔‘‘

ایک اور شخص نادیہ کو بار بار میسج کر رہا تھا، اور جب انہوں نے جواب نہیں دیا تو بالآخر وہ کہنے لگا کہ ’’ تم مجھے نظر انداز کیوں کر رہی ہو؟ مجھے نظر انداز مت کرو۔ تمہیں ڈائرکٹ میسجز کا جواب دینے چاہیے۔ ہیلو ، فحش کتیا! ‘‘

نادیہ کا کہنا ہے کہ وہ جنسی صحت کے متعلق مشاورت فراہم کرتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اجنبی مرد انہیں جسم فروش خاتون یا فحش فلموں کی اداکارہ قرار دیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اوباش مردوں کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز کا احوال عام بیان کرنے سے ان کا مقصد یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ کی جانے والی بد سلوکی کو سامنے لا سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).