ایسی دلہنوں پہ ٹیکس لگنا چاہیے


فحش لباس پہننے والی خواتین پر ٹیکس لگانے کی تجویز کیونکہ ۔۔۔

 

ٹیلی گراف کے مطابق پادری کرسٹیانو بوبو کاکہنا ہے کہ ’’گزشتہ سالوں کے دوران میں شادی کی تقریب کے لئے چرچ آنے والی دلہنوں کے عروسی لباس کو مسلسل عریانی کی جانب جاتا دیکھ رہا ہوں۔ یہ دلہنیں ضرورت سے زیادہ جسم کی نمائش کرتی ہیں۔ میں تو یہ کہوں گا کہ ان میں سے اکثر بے ہودہ نظر آرہی ہوتی ہیں۔ انہیں اپنی زندگی کے اہم ترین موقع پر نفاست اور تہذیب کا مظاہرہ کرنا چاہیے ناکہ برہنگی اور بیہودگی کا۔

مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ دلہنیں چرچ میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایسے قابل اعتراض عروسی لباس پہنچ کر آتی ہیں جو یقیناًچرچ سے باہر پہننے کیلئے بھی مناسب نہیں ہوتے۔ اگرچرچ میں یہ حال ہے تو باہر کیا صورت حال ہو گی۔ میرے خیال میں ان پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ ٹیکس کی شرح برہنہ کیے گئے جسم کے حساب سے ہونی چاہیے۔ جتنا زیادہ جسم برہنہ کیا گیا ہواتنا ہی زیادہ ٹیکس لگنا چاہیے۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).