زرداری کی باتیں ٹھیک تھیں؛ معروف ن لیگ راہنما کا اعتراف


عدلیہ بحالی تحریک میں شامل ہونا غلطی تھی، زرداری کی باتیں ٹھیک تھیں، سعدرفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سلیکشن کر کے قوم کے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا گیا۔عدلیہ بحالی تحریک میں شامل ہونا ہماری غلطی تھی، نواز شریف کو تجویز دی تھی ایک بارسوچ لیں،ہمیں لگتا ہے کہ آصف زرداری کی اس وقت کی باتیں ٹھیک تھیں۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی کے والد سعید کرمانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کو سزا دینے کے بعد اب ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں۔پاکستان کی بقاء کے لیے نواز شریف کو آزادی دلانا ہوگی۔، جب تک نواز شریف جیل میں ہیں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ پاکستان کی بقا ءکے لیے نواز شریف کو آزادی دلانا ہوگی۔ووٹ کے فیصلے کی توہین کی گئی تو سب غیر موثر ہو جائیں گے،ملک کو انارکی کی طرف نہ لے کر جایا جائے۔ سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران عمران خان تو اسلام آباد میں چھپے بیٹھے تھے جبکہ نواز شریف ہزاروں لوگوں کے ساتھ عدلیہ کی آزادی کے لیے باہر نکلے تھے۔ہم سمجھتے تھے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے گا لیکن ہمیں کہاں لا کھڑا کر دیاگیا۔ ایک ایسے آدمی کو لاکر بٹھا دیا گیا جو منتخب ہے ہی نہیں۔ یہ آدمی جسے وزیراعظم بنا دیا گیا ہے اُس وقت یہ چھپا رہا۔ عدلیہ بحالی تحریک میں شامل ہونا ہماری غلطی تھی۔ ہمیں لگتا ہے کہ آصف زرداری کی اس وقت کی باتیں ٹھیک تھیں۔ عدلیہ بحالی تحریک میں نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ ایک بار سوچ لیں۔ ہمیں لگتا تھا کہ اب مارشل لاء کی چھاپ بھی نہیں آئے گی لیکن سارا کام الٹا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے عمران خان کے حصے بھی وہ رسوائی آئے جو دیگر سابق وزرائے اعظم کے حصے میں آتی رہی ہے۔ ہم نے اس الیکشن کا بھی حلف لیا جو الیکشن ہے ہی نہیں۔ مگر یہ ملک ایسے نہیں چل سکتا، لوگوں کو حقوق دینا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کو 22 دن ہو گئے صرف بونگیاں ماری گئیں، چینی سفیر یہاں آئے، ہماری تو چھوڑیں ان کی بھی عزت نہیں کی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).