خوش رہنے کیلئے ہفتے میں کتنی مرتبہ جنسی سرگرمی ضروری ہے؟


ازدواجی فرائض کے انسانی صحت اور خوشی کے معیار کے ساتھ تعلق پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں تاہم اب نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ بتا دیا ہے کہ خوش رہنے کے لیے ہفتے میں کتنی بار جنسی سرگرمی ضروری ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکہ کی سین ڈیاگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ خوش رہنے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار ازدواجی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے۔ اس سے انسان کو جسمانی و ذہنی صحت کے حوالے سے بے انتہاء فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہ نیند کے بہتر معیار اور موٹاپے کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’بالغ افراد سال میں اوسطاً 54 بار مباشرت کرتے ہیں جو کہ ایک ہفتے میں ایک سے قدرے زائد تناسب بنتا ہے۔ تاہم جو جوڑے ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں ان میں یہ شرح کم ہوتی ہے۔ وہ سال میں اوسطاً 51 بار ازدواجی فرائض ادا کرتے ہیں۔ جنسی عمل کی فریکوئنسی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ اصل اہمیت میاں بیوی دونوں کے اطمینان کی ہے اور ہفتے میں کم از کم ایک بار جنسی عمل کرنا مردوخواتین دونوں کے اطمینان کے لیے ضروری ہے۔‘‘ یہ تحقیقاتی نتائج سوشل سائیکالوجیکل پرسنیلٹی سائنس میں شائع ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).