’’زنانہ جنسنگ ‘‘ میں ایسی کیا خوبی ہے کہ مرد بھی اسکا استعمال کرنے پر مجبور ہونے لگے ؟


’’زنانہ جنسنگ ‘‘ میں ایسی کیا خوبی ہے کہ مرد بھی اسکا استعمال کرنے پر مجبور ہونے لگے ؟

 

چینیوں کی صحت کا راز صرف انکی جسمانی مشقت میں پنہاں نہیں بلکہ وہ قدرتی نباتاتی جڑی بوٹیوں کو روزمرہ غذااور مشروب کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

female ginseng جس کو چینی dong quai کہتے ہیں، انتہائی کراماتی جڑی بوٹی ہے جس کا قہوہ چینیوں میں بڑا ہی معروف ہے ۔یہ چین کی قدیمی اور روائتی جڑی بوٹی ہے جو کئی صدیوں سے خون کا نظام بہتر بنانے میں استعمال ہوتی آرہی ہے ۔ اسکو بنیادی طور پر بلڈٹانک سمجھا جاتا ہے ۔ڈانگ کوائی یورپ میں بھی ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہے۔لیکن پاکستان میں ابھی اسکو اتنی مقبولیت حصال نہیں۔اسکی جڑوں کوخشک کرکے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس میں سپرم بڑھانے کی غیر معمولی استعداد ہے جس کی وجہ سے عورتوں اور مردوں میں ممکنہ بانجھ پن پیدا نہیں ہوتا۔

ڈانگ کوائی زنانہ جنسنگ ہونے کی وجہ سے خواتین کے لئے ہی مخصوص سمجھی جاتی ہے لیکن اسکو مرد بھی استعمال کرتے ہیں البتہ خواتین میں زیادہ مقبول ہے ۔ڈانگ کوائی حیض کی تکالیف کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔جن خواتین کو ایام میں بندش اور بے قاعدگی ہوتی ہے انہیں اس جڑی بوٹی کا قہوہ پلایا جاتا ہے یا کیپسول کی صورت بھی وہ اسکو استعمال کرسکتی ہیں ۔اس کے اجزا ہارمونز کے بگاڑ کو درست کرتے ہیں ۔

ڈانگ کوائی اسٹروجن لیول بہتر کردیتی ہے۔ایسی خواتین جن کا اسٹروجن لیول زیادہ یا کم ہو اور اس وجہ سے انہیں گائنی مسائل درپیش ہوں توڈانگ کوائی اسے بہتر کردیتی ہے یعنی اسٹروجن لیول متوازن کردیتی ہے ۔ اس میں فولک ایسڈ وٹامن بی ۱۲،نکوٹنیک ایسڈ سمیت کئی اہم عناصر موجود ہوتے ہیں۔

ڈانگ کوائی کوافزائش خون کے لئے اس وجہ سے ترجیح حاصل ہے کہ اسکا توازن نہیں بگڑتا تاہم اس جڑی بوٹی کو ماہر نباتات کی زیر نگرانی ہی استعمال کرنا چاہئے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).