زید حامد کا بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر شرمناک، غیر اخلاقی اور بے ہودہ پیغام


بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نام نہاد صحافی اور خود ساختی دفاعی تجزیہ کار زید حامد کے شرمناک اور اخلاق سے گرے ہوئے ٹویٹ سے سیاسی اور جمہوری حلقوں مین غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی مل چکی ہے اور وہ رائیونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔ شریف خاندان سے تعزیت کے لیے کارکنان کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ غیر ملکی شخصیات کی جانب سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر زید حامد کی جانب سے پے در پے کی گئی دو ٹوئیٹ نے پاکستانی عوام کو بھی غم و غصے سے بھر دیا ہے۔

زید حامد کی جانب سے کئیے گئے پہلے ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ اللہ اور اسکے رسول نے عظیم ماؤں کی نشانی یے بتای ھے کہ وہ اپنی اولاد کو حرام رزق سے بچاتی ھیں، جھوٹ سے بچاتی ھیں، قتل،، ڈاکے اور دین سے غداری سے روکتی ھیں۔ جو ماں خود اپنی اولاد، شوھر اور نسلوں کو حرام میں پالے، ملک سے غداری کرے، وہ اس ملک میں فرشتہ بنا کر پیش کی جا رہی ھے۔

زید حامد نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری قوم کی اکثریت شرمناک حد تک بے غیرت اور بے حس ھو چکی ھے۔ تقوے اور علم کا مصنوعی لبادہ اوڑھے، پورا میڈیا اور اشرافیہ ایک مجرم خاندان کے جرم میں شریک خائنہ کو قوم کے لیے مثالی رول ماڈل بنا رہا ھے۔ نہ اللہ کا خوف ھے، نہ پاک رسول کے فرمانوں کا پاس۔۔۔ تف ھے، تف ھے، تف ھے۔۔۔

Facebook Comments HS