صرف پندرہ سال کی عمر میں مجھے برہنہ فوٹو شوٹ کے لیے مجبور کیا گیا؛ کیٹ موس


’صرف 15 سال کی عمر میں مجھے مجبور کیا گیا کہ کپڑے اتار کر۔۔۔‘ معروف ماڈل نے فیشن انڈسٹری کا سب سے شرمناک راز بے نقاب کردیا

 فیشن انڈسٹری باہر سے کتنی دلفریب نظر آتی ہے، لیکن اس کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے، معروف ماڈل کیٹ موس نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 44سالہ کیٹ موس نے بتایا ہے کہ ”میں اس وقت صرف 15سال کی تھی جب مجھے مجبور کر دیا گیا کہ میں کپڑے اتاروں اور برہنہ حالت میں فوٹوشوٹ کرواﺅں۔ اپنے کیریئر میں میرے ساتھ جو کچھ ہوا، میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ میری بیٹی کے ساتھ وہ کچھ ہو۔“

کیٹ موس کا کہنا تھا کہ ”اس وقت بھی میں نے اس عمل کو قطعاً پسند نہیں کیا تھا، تاہم میں اس وقت نوجوان تھی اور اپنا نام بنانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی تھی۔مجھ پر شدید دباﺅ تھا، مجھے کسی بھی طرح کام چاہیے تھا، چنانچہ اسی دباﺅ کی وجہ سے میں اتنی کم عمری میں برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر مجبور ہوئی۔میں نے خاتون فوٹوگرافر سے یہ تصاویر بنوائی تھیں۔ وہ ہمیشہ چاہتی تھی کہ میں برہنہ ہو کر ہی تصاویر بنواﺅں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).