گم نام فلم پروڈیوسر مدھن موہلا آں جہانی ہوئے

ہندی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماضی کے گم نام فلم پروڈیوسر مدن موہلا انتقال کرگئے۔ مدن موہلا نے اپنی کیریئر میں چھہ فلمیں بنائی اور ایک فلم بھی ڈائریکٹ کی۔ بطور فلم پروڈیوسر مدن موہلا نے بسواجیت اور مالا سنہا کو لے کر 1966 میں اپنی پہلی فلم "آسرا” بنائی، یہ فلم ستین بوس نے ڈائریکٹ کی۔
اس کے بعد مدن موہلا نے دھرمیندر اور ہیما مالنی کو لے کر 1970 میں فلم "شرافت” بنائی اس فلم کے ڈائریکٹر اسیت سین رہے جب کہ اسکرین پلے مدن موہلا نے مشہور افسانہ نگار کرشن چندر سے لکھوایا۔
اس کے دو سال بعد 1972 میں مدن موہلا نے پھر دھرمیندر اور ہیما مالینی کو لے کر فلم "راجا رانی” بنائی اس فلم کے ڈائریکٹر موہن سہگل تھے۔
اس فلم کی ریلیز کے چار سال بعد مدن موہلا نے 1976 میں منوج کمار اور ہیما مالینی کو لے کر فلم دس نمبری بنائی، اور اسے فلم کو ڈائریکٹ بھی انہوں نے خود کیا اور ڈائریکشن میں یہ فلم کامیاب بھی رہی۔
اور پھر ایک طویل عرصے کے بعد 1992 میں مدن موہلا نے دھرمیندر انیل کپور کیمی کٹکر اور میناکشی ششادری کو لے کر فلم "حملہ” بنائی، اس فلم کے ہدایت کار اور رائٹر این چندرا رہے۔ اور ان کی اخری فلم چھپا رستم 2001 میں ریلیز ہوئی جس کی کاسٹ میں مدن موہلا نے سنجے کپور ممتا کلکرنی اور منیشا کوئرالہ کو لیا تھا جب کہ اس فلم کے ہدایت کار عزیز سجاول تھے۔

مدن موہلا کی چار فلموں کے لیے لکشمی کانت پیارے لال نے موسیقی ترتیب دی تھیں جن میں فلم شرافت، راجا رانی، دس نمبری اور فلم حملہ شامل ہیں۔ فلم دس نمبری میں مکیش کی آواز میں یہ گیت "دنیا ایک نمبری تو میں دس نمبری” بہت مشہور رہا اور یہ گیت مجروح سلطان پوری نے لکھا تھا۔
Facebook Comments HS

