عوام نے گورنر ہاؤس لاہور کی جھیل کا پل توڑ دیا


لاہور: عوام کا سونامی گورنر ہاؤس کی جھیل کے پل پر بھاری پڑ گیا، بڑی تعداد میں ایک ہی وقت میں عوام کے پل پر آ جانے سے پل ٹوٹ گیا تاہم عوام کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد پل پر آئی تو وہ اس سونامی کا بوجھ برداشت نہ کر سکا، جھیل زیادہ گہری نہ ہونے اور پل کی بلندی کم ہونے کے باعث عوام کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔

گورنر ہاؤس انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور جھیل میں گرنے والے افراد اور پل کے دوسری جانب پھنسے افراد کو فوری نکال لیا گیا۔ گورنر پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور عملے کو چوکس رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بشکریہ دنیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).