شدید لڑائی کے بعد شریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری کے پاس آسٹریا پہنچ گئیں


 

سوشل میڈ یا پر شدید لڑائی کے بعد وفاقی وزیر انسانی حقوق شریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری کے پاس آسٹریا پہنچ گئیں۔ ایمان مزاری نے گریجویشن مکمل کر لی اور اس اہم موقع پر شریں مزاری بھی تمام نظریاتی اختلافات بھلا کراپنی بیٹی کے پاس پہنچ گئیں ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ایمان مزاری سوشل میڈ یا پر پاک فوج کے خلاف بیانات دے رہی تھیں جس پر شریں مزاری برہم ہو گئی اوراپنی بیٹی کو خوب باتیں سنائیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے اپنی والدہ کا نجی پیغام شیئر کیا تھا جس میں شریں مزاری کا اپنی بیٹی کو کہنا تھا کہ تم پاگلوں کی طرح مسلسل فوج کے خلاف بیان دے رہی ہو۔ تم ایک بار پھرمیرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہو۔

اس نجی پیغام کے جواب میں ایمان مزاری نے کہا میری آزادی کے لیے اماں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انہیں ایسی مصیبت میں دیکھ کر جس پر ان کا کنٹرول نہیں مجھے دلی دکھ ہو رہا ہے لیکن میں خاموش نہیں رہوں گی کیونکہ یہ بد دیانتی ہو گی۔ ہم اختلاف کرتے ہیں، اس کو قبول کریں اور اس پر قابو پائیں۔

سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ماں بیٹی کی اس شدید لڑائی کے بعد اب شریں مزاری اپنی بیٹی کے پاس آسٹریا پہنچ گئی ہیں جہاں ان کی بیٹی نے اپنی گریجویشن مکمل کی ہے ۔ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

Facebook Comments HS