بشریٰ بی بی کو عمران خان کے کتے موٹو سے کیسے پیار ہوا؟


 

وزیراعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد یہ خبریں گر م تھیں کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کے کتوں کو گھر سے باہر نکال دیا ہے تاہم اس حوالے سے بشریٰ بی بی نے اپنی خاموشی توڑ دی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے واقعی موٹو (عمران خان کا کتا) کو گھر سے نکال دیا۔ اس پر جواب دیتے ہوئے بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ بے زبان جانور سے مجھے کیا مسئلہ ہو گا۔

انہوں نے بتا یا کہ ایک دفعہ میں جائے نماز پر بیٹھی ہوئی تھی اور عمران خان کا کتا میرے قریب آنے لگا تو میں نے اسے جائے نماز سے دور رکھنے کے لیے غصے سے پرے ہٹنے کو کہا جس پر وہ کتا خاموشی سے صوفے کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔ میں نماز ادا کرنے کے بعد کتے کے پاس گئی تو اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میں یہ دیکھ کر حیران ہو گئی کہ کتا بھی جذبات رکھتا ہے۔ اس دن سے مجھے موٹو سے پیار ہو گیا ،اب میں جہاں بھی جاتی ہوں موٹو میرے ساتھ ہوتا ہے۔

Facebook Comments HS