ملالہ یوسف زئی کی والدہ نے شہزادہ ہیری کی سرزنش کیوں کی؟


برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے غلطی سے ملالہ یوسف زئی سے معانقہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر ملالہ کی والدہ نے ان کی سرزنش کی تھی۔ برطانوی میڈیا کےمطابق شہزادہ ہیری نے یہ غلطی سن 2014 میں خیراتی تقریب کےدوران کی تھی جو لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقد کی گئی تھی۔

ڈیوک آف سسکس نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے معانقہ کرنے کی کوشش کی تو ملالہ کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے شہزادہ ہیری کو منع کیا تھا۔ اخبار کے مطابق ملالہ کی والدہ کا مطلب تھا کہ جب تک شادی نہ کی جائے لڑکی کو چھوا نہیں جا سکتا۔ اس صورتحال پر شہزادہ ہیری کا چہرہ سرخ ہوگیا تھا اور ملالہ بھی شرمندہ ہو گئی تھیں۔

شہزادہ ہیری نے ملالہ یوسف زئی کےساتھ بعد میں تصویر بنوائی تھی تاہم یقینی بنایا تھا کہ وہ ملالہ سے کچھ دور رہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).