شہلا رضا نے بشری بی بی اور قندیل بلوچ کے بارے میں ٹوئٹر پہ کیا اشارہ دیا؟

سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے نام نہ لیتے ہوئے خاتون اول بشریٰ بی بی کو شرمناک طعنہ مار دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈ یا صارف نے شہلا رضا کی شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ ”تلاش گمشدہ،یہ صاحب شہلا رضا کے شوہر ہیں ،آخری مرتبہ شہلا رضا نے ان کے لیے جون 2018میں دعا کروائی تھی جب یہ ہسپتال میں تھے ،معلوم نہیں دعا ٹھیک ہونے کی کروائی تھی یا ۔۔۔۔خیر تب سے اب تک الیکشن ہو گئے ،حکومت بن گئی شہلا رضا منسٹر بن گئی مگر ان کی کچھ اطلاع نہیں آئی“۔
سوشل میڈ یا صارف کی جانب سے اس بے جا تنقید پر شہلا رضا بھڑک اٹھیں اور بھر پور جواب دے دیا ۔سابق ڈپٹی سپیکر سندھ کا کہنا تھا کہ” الحمداللہ میرے شوھر کی صحت بہت بہتر ہے۔سیدہ ھوں -زندگی جتنی ہے ساتھ گزرے گی۔ڈپٹی اسپیکر بھی منسٹر کے برابر ھوتا ہے – شریف عورتیں عہدے اور عہدیداروں کے لیے شوھر نہیں چھوڑتیں# تلاش کرو ایسی عورتوں کو جنھوں نے ایسا کیا۔۔#قندیل بلوچ مرحومہّ کو بڑی معلومات تھیں#“
واضح رہے کہ مقتول ماڈل گرل قندیل بلوچ نے ایک انٹر ویو کے دوران بتا یا تھا کہ عمران خان پیرنی بشریٰ بی بی کے گھر جاتے ہیں اور انہیں سے عمران خان کو انگوٹھی بھی ملی تھی ۔اس انکشاف کے بعد یہ بات میڈ یا پر پھیل گئی تھی کہ عمران خان پاکپتن شریف میں ایک پیرنی سے روحانی فیض لینے جاتے ہیں ۔



