پی ٹی وی سے عشرت فاطمہ کو کیوں ہٹایا گیا؟


پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ تو آپ کو یاد ہوں گی ،وہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت ثاقب فاطمہ نے اپنے کام سے خوب عزت بنائی اور یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں آج بھی اچھے الفاظ میں یادرکھتے ہیں ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر عشرت فاطمہ نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”آداب،

ٹوئٹر پر میری حوصلہ افزائی کا شکریہ۔یہ میرے لئے ایک نئی دنیا ہے۔ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ آپ سے رابطہ ہوتا رہے گا. انشااللہ “

۔اس پر معروف اینکر پرسن وسیم بادامی اور اقرار الحسن نے بھی سینئر نیوزکاسٹر کو سراہا ۔

گزشتہ دنوں ایک انٹر ویو میں عشرت ثاقب نے بتا یا مجھے کسی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر موسم کے حال بتانے کے آڈیشن ہو رہے ہیں۔ میں ایک عام سی شکل و صورت کی لڑکی وہاں گئی میرے ماموں میرے ساتھ تھے وہ ریسیپشن پر بیٹھے ہوئے تھے میں نے موسم کا آڈیشن دیا تو مجھے کہا گیا کہ چھوڑیں موسم کے آڈیشن کو آپ خبرنامے کا سکرپٹ پڑھیں۔میں نے سکرپٹ پڑھا اور آڈیشن دیدیا ،میں پہلے سمجھی کہ میرے ساتھ مذاق ہو رہا ہے خیر ہم گھر چلے گئے تو اگلے دن مجھے بتایا گیا کہ میرا سلیکشن ہو گیا ہے لہذا میں کل سے پی ٹی وی جا سکتی ہوں، ایک ہفتہ ریہرسل کرنے کے بعد میں آن ائیر آگئی مجھے یاد ہے کہ جب میں نے باقاعدہ طور پر نیوز کاسٹنگ شروع کی تو رمضان کا مہینہ تھا خبریں پڑھنے کا یہ سفر آج تک جاری ہے وہ الگ بات ہے کہ پی ٹی وی سے ناگزیر وجوہات کی بناءپر علیحدگی اختیار کرنا پڑی ، اب میں ریڈیو پر خبریں پڑھ رہی ہوں۔جب میرے بچے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ پی ٹی وی سے الگ کیوں ہوئیں تو میرے پاس اس بات کا جواب نہیں ہو تا۔میرا خبریں پڑھنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا آج جو کچھ بھی ہوں اللہ کے کرم کے بعد ماں باپ کی دعاﺅں اور ان قداور شخصیات کی وجہ سے ہوں جنہوں نے میرا بھرم رکھا۔میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ،ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے بیچ میں پاﺅں رکھنے کی جگہ دی۔عشرت ثاقب نے کہا کہ میں 30سال سے خبریں پڑھ رہی ہوں۔پی ٹی وی والوں نے ہمیں خود سکرین سے ہٹایا،شاید ان کی پالیسی ہو گی یا وہ نئے چہرے لانا چاہتے ہوں گے،لیکن پوری دنیا میں میں نے یہی دیکھا کہ جب نیوز کاسٹرز سینئرز یا میچور ہوتے ہیں تو ان کی نہ صرف تنخواہوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہوجاتی ہے لیکن پی ٹی وی سے علیحدگی کی چبھن میرے دل میں آج بھی ہے۔اگرچہ ریڈیو پر خبریں پڑھ کر میرا نشہ پورا ہو رہا ہے۔ریڈیو نے مجھے جگہ دی ہے فیس بک پر لائیو میرا خبرنامہ دکھایا جا رہا ہے مجھے فخر ہے کہ میرے خبرنامہ کو سب سے زیادہ ویوز ملتے ہیں۔

Facebook Comments HS