مشاہد اللہ سیاست میں کلنک کا ٹیکا ہیں، نواز شریف کا سامان اٹھا اٹھا کر سینیٹر بنے: فواد چودھری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ جیسے لوگ پاکستان کی سیاست میں کلنک کا ٹیکا ہیں۔ مشاہد اللہ پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے اور نواز شریف کا سامان اٹھا اٹھا کر سینیٹر بنے۔ انہوں نے اپنا سارا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کروا دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مشاہد اللہ جیسے لوگوں کی وجہ سے سیاستدانوں کو اچھا نہیں سمجھ  رہے۔ عوام سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگ اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ پی آئی اے میں بطور لوڈر بھرتی ہوئے تھے اوراب سینیٹر بن گئے ہیں۔ مشاہد اللہ نے اپنا پورا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کروا لیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ اس لئے نہیں دیئے کہ ہم چوروں سے صلح کرتے رہیں۔ ہم ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے اور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کے پیسے کے امین بنے ہیں، اس لئے ہم حقائق عوام کے سامنے لارہے ہیں۔ ان پیسوں کی ریکوری کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ نواز شریف کا سامان اٹھانے کے صلے میں سینیٹر بنے۔ مجھے بتایا جائے کہ معذرت مجھے کرنی ہے یا مشاہد اللہ نے کرنی ہے۔

Facebook Comments HS