سشمیتا سین پلاسٹک سرجری کے بعد کیسی نظر آتی ہیں؟


”یہ آپ نے کیا کر دیا سشمیتا۔۔۔“ معروف اداکارہ نے بھی پلاسٹک سرجری کروا لی؟ نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کے دل چکنا چور ہو گئے

 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں لیکن ان سب کے دل اس وقت چکنا چور ہو گئے جب سشمیتا سین نے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

سشمیتا سین ان تصاویر میں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور جوان نظر آ رہی ہیں اور اس پر مداحوں کو خوشی ہونی چاہئے تھی مگر سب نے ایک ہی سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ کیا سشمیتا سین نے بھی پلاسٹک سرجری کروا لی ہے کیونکہ اس کے بغیر دوبارہ ’جوان‘ ہونا بھی ممکن نہیں ہے۔

42 سالہ اداکارہ سشمیتا سین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اورویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم تازہ ترین تصاویر نے ایک نئی بحث شروع کر دی ہے اور کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سشمیتا سین نے دیگراداکاراؤں کی طرح اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

اس بات پر کتنی حقیقت ہے؟ اس بارے تو اداکارہ خود ہی بتا سکتی ہیں مگر انہیں تنقید کا نشانہ ضرور بنایا جا رہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ آپ جیسے امیر لوگوں کو پلاسٹک سرجری کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے، خدا نے آپ کو بہت خوبصورت چہرہ دیا ہے تو آپ نے سرجری کیوں کروائی؟

Facebook Comments HS