موبائل میں جانوروں اور بچوں سے متعلق فحش مواد؛ آسٹریلین ائیر پورٹ پر پاکستانی نوجوان گرفتار کر لیا

بیرون ملک جانے والے پاکستانی وطن کے سفیر ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ لوگوں کا اس بات کا بالکل احساس نہیں ہوتا۔ یہ افراد اپنی غیر اخلاقی حرکات سے خود تو ذلیل و رسوا ہوتے ہیں ساتھ اہل وطن کے لئے بھی شرمندگی کا سبب بنتے ہیں۔ ایک ایسے ہی نوجوان نے آسٹریلیا جا کر پاکستان کا نام بدنام کر دیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق دبئی سے آسٹریلیا پہنچنے والے 32 سالہ پاکستانی نوجوان کو پرتھ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیر کے روز روکا گیا اور اس کے سامان کی تلاشی لی گئی۔ بارڈر فورس افسران نے اس کا موبائل فون چیک کیا تو معلوم ہو اکہ اس پر ناصرف بچوں کے متعلق قابل اعتراض مواد تھا بلکہ جانوروں کی فحش ویڈیوز بھی تھیں۔
بارڈر فورس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ”معائنے کے دوران فون پر افسران کو بہت سا قابل اعتراض مواد ملا۔ یہ فحش ویڈیوز تھیں جن میں ناصرف بچوں کے جنسی افعال دکھائے گئے تھے بلکہ جانوروں کے جنسی افعال پر مبنی ویڈیوز بھی موجودتھیں۔“
پیر کے روز اس شخص کو پرتھ کورٹ میں پیش کیا گیا اور اب یہ زیر حراست ہے اور 26 اکتوبر کے روز اگلی پیش کا انتظار کررہا ہے۔ اگر عدالت نے اسے مجرم قرار دیا تو 10 سال کی قید اور سوا پانچ لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔


