دنیا والوں کو روحیں کیری کے ذریعے کیا پیغام بھجوانا چاہتی ہیں؟


’میری جب بھی کسی روح سے بات ہوتی ہے تو وہ یہی کہتی ہے کہ۔۔۔‘ روحوں سے بات کرنے والی خاتون نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

ہندومت سمیت کئی مذاہب میں مرنے کے بعد لوگوں کی روحوں کے زمین پر ہی بھٹکتے رہنے اور ’مکتی‘ جیسے عقائد پائے جاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں بھی ایک خاتون ہے جو زمین پر بھٹکتی روحوں دیکھنے اور ان سے ہم کلام ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ اب اس نے ان روحوں کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کی 58سالہ کیری ایروین نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”میں 7سال کی عمر سے روحوں کو دیکھ رہی ہوں اور ان سے باتیں کر رہی ہوں۔میں زندگی کو کسی اور طریقے سے جانتی ہی نہیں۔ میرے خاندان میں کسی اور فرد کے حاس یہ صلاحیت نہیں ہے۔ جب میں کسی روح سے رابطہ کرتی ہوں تو پہلے میں اس کا نام معلوم کرتی ہوں اوریہ پتا کرتی ہوں کہ وہ فرد کس طریقے سے مرا تھا۔ پھر اس کے ذریعے میں ان روحوں کو بلاتی اور ان سے بات کرتی ہوں۔ آج تک جتنی بھی روحوں سے میں نے بات کی ہے ان میں سے زیادہ تر روحیں مجھے اپنے عزیزو اقارب اور پیاروں کے نام کوئی پیغام پیغام دیتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ موت محبت کو ختم نہیں کر سکتی، یہ ایک دائمی چیز ہے۔“

کیری ایروین نے مزید بتایا کہ ”روحیں زندہ لوگوں کے متعلق اپنے تحفظات پر طویل گفتگو کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہ کوئی غیرفطری بات نہیں ہے۔ یہ ان کی اپنے زندہ رشتہ داروں سے محبت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ وہ ان کے متعلق فکر مند ہوتی ہیں چنانچہ ان کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہیں اور ان کے لیے کوئی نہ کوئی پیغام دینا چاہتی ہیں۔“ کیری کا کہنا تھا کہ ”بچپن میں جب مجھے روحیں نظر آتیں اور مجھ سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھیں تو میں خوفزدہ ہو جاتی تھی اور خدا سے دعا کرتی تھی کہ وہ مجھ سے یہ صلاحیت چھین لے۔ پھر میں ان کی عادی ہو گئی۔ اب مجھے سونگھنے اور محسوس کرنے سے بھی روحوں کی موجودگی کا احساس ہو جاتا ہے اور میں ہمہ وقت ان کی باتیں بھی سن سکتی ہوں۔میں جب کبھی اپنے والدین سے ملنے جاتی ہوں تو میرے مرے ہوئے کئی رشتہ داروں اور ہمسایوں کی روحیں ڈنر ٹیبل کے گرد جمع ہو جاتی ہیں اور مجھ سے بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).