ویاگرا کھانے والوں کی آنکھیں اور سرخ نشان


آدمی نے مردانہ کمزوری کی دوائی کھائی تو اس کی آنکھ میں ہمیشہ کے لئے۔۔۔ سب سے خوفناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آگیا

 

سائنسدان مردانہ طاقت کی ادویات کے گردوں اور دیگر اعضائے رئیسہ کے لیے نقصانات سے پہلے ہی متنبہ کر چکے ہیں اور اب ان کا ایک اورانتہائی خوفناک نقصان سامنے آ گیا ہے۔ ویب سائٹ gizmodo.com کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ایک شخص ، جو عضو مخصوصہ کی ایستادگی کے مسئلے سے دوچار تھا، نے جنسی طاقت کی سیلڈینافل (Sildenafil)نامی گولیاں مجوزہ مقدار سے زیادہ کھالیں جس سے اس کی آنکھوں میں ہمیشہ کے لیے سرخ رنگ کا شیڈ بن گیا ہے اورنہ صرف یہ کہ وہ مختلف اشیاءکے رنگوں میں تمیز کرنے کے قابل نہیں رہااور اسے چیزیں سرخ دکھائی دیتی ہیں بلکہ اس کی بینائی بھی کمزور ہو گئی ہے اور اس کی آنکھیں روشنی کو زیادہ برداشت کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلڈینافل، ویاگرا کے نام سے بھی فروخت ہوتی ہے اور اسے دیگر جنسی قوت کی ادویات کی نسبت زیادہ محفوظ خیال کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود اس گولی کی وجہ سے لوگوں کی بینائی کمزور ہونے اور نظر دھندلا جانے جیسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم یہ مسائل عارضی ہوتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد بینائی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ اس گولی کی وجہ سے آنکھوں میں مستقل طور پر سرخ شیڈ بن جانے کا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔اس 31سالہ شخص کا یہ منفرد کیس ’ریٹینل کیسز‘ نامی طبی جریدے میں شائع ہوا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).