فواد چوہدری نے مزید اہم گرفتاریوں کا اشارہ دے دیا
یہ تو پہلی گرفتاری ہے، احتساب کا عمل اب مزید آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان سامنے آ گیا. شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔ اسی متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے۔ احتساب کا عمل اب مزید آگے بڑھے گا۔ انہوں نے آئندہ دنوں میں مزید بڑی گرفتاریاں ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔ واضح رہے آشایانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی نیب نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج تیسری مرتبہ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں تیسری مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے سامنے کیس میں حاصل کیے جانے والے ثبوت پیش کیے گئے نیب کے سامنے شہباز شریف کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کا پروٹوکول اور سکیورٹی واپس روانہ ہو گئی۔ شہبازشریف کا آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے۔ شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کیلئے نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ بھی کر لیا۔ تاہم ابھی نیب کی جانب سے شہبازشریف سے خرد برد سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

