فواد چوہدری کہتے ہیں کہ انہیں ڈونکی کنگ پسند ہے


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کو پاکستان میں اپنی نوعیت کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونکی کنگ سے بچوں کیلئے مزید اینی میٹڈ فلمیں بنانے کی حوصلہ افرائی ہوگی۔

اسلام آباد میں ڈونکی کنگ کی خصوصی نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کی تمام نیک خواہشات ڈونکی کنگ کی منفرد کاوش کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈونکی کنگ کا مواد اچھا ہے، فلم بچوں کو پسند آئے گی، فلم کے گانے، گرافکس، مناظر بہت خوبصورت اور دلکش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جن میں اکثریت 20 سال سے بھی کم عمر ہیں، اس طرح کی فلمیں اگر کامیاب ہو جائے تو اس سے بچوں کی موویز بنانے کا رجحان بڑھے گا۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حکومت اور وزارت اطلاعات فلموں کی پروڈکشن اور انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے کی جانے والے تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).