دبئی میں ملازمت کے لیے کیا کریں؟


9۔ دبئی میں قیام کے دوران ہمیشہ یاد رکھیے کہ آپ فی الحال وہاں ایک مقصد ’ملازمت کا حصول‘ لے کر آئے ہیں۔ تو اپنی پوری توجہ اسی مقصد پر صرف کیجیے۔ اپنے قیام کے آخری دن تک دل جعمی و دلچسپی سے ملازمت تلاش کیجیے۔ فضول میں باہر کی آوارہ گردی سے اجتناب کیجیے اور اپنا پورا فوکس ملازمت کی تلاش میں لگادیجیے۔ دبئی میں موجود اپنے جاننے والوں کو اپنے قیام کے مقصد سے آگاہ کیجیے تاکہ وہ بھی آپ کو کوئی ملازمت ریفر کرسکیں۔ خود بھی انٹرنیٹ پر خوب سرچ کیجیے اور مختلف اداروں کی ویب سائٹس پر جا کر ان کے کیریئر سیکشن پر اپلائی کیجیے۔

10۔ دبئی میں اپنے ابتدائی دنوں میں ہی کسی دوست کی ساتھ مل کر میٹرو بس اور ٹرین پر سفر کرنے کا طریقہ سیکھ لیجیے تاکہ انٹرویو پر جانے کے لیے مشکل نہ ہو۔ ہمیشہ راستہ و منزل اچھی طرح کنفرم کرکے ہی جائیے اور وقت سے بہت پہلے نکلیے تاکہ آرام و تسلی سے جاسکیں۔ وہاں کے قوانین کا خاص خیال رکھیے۔ باہر سفر کرتے ہوئے پاسپورٹ اور ویزا کی فوٹو کاپی ضرور ساتھ میں رکھیے۔

11۔ انٹرویو کے لیے فون کال آئے تو اطمینان اور غور سے سمجھ کر سنیے۔ جو بات سمجھ میں نہ آئے وہ دوبارہ پوچھ لیجیے۔ بات کا جواب اعتماد سے دیجیے۔ یہی باتیں انٹرویو دیتے ہوئے بھی ذہن میں رکھیے۔ انگلش کو اچھی طرح سے سمجھنے کے لیے پہلے ٹھیک سے سننا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ابتداء میں چار سے پانچ ہزار تک کی آفر ملتی ہے تو قبول کرنے میں حرج نہیں کہ اگر آپ خود کو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر بناتے جائیں گے تو اچھی تنخواہ و ترقی لازم ہے۔ اس سے کم تنخواہ پر کام ملنا آسان ہے مگر پھر ضروری سمجھوتے ذرا زیادہ بڑھ جاتے۔ یاد رہے کہ یہ صرف ایک مشورہ ہے، حتمی فیصلہ آپ کو اپنے موجودہ حالات دیکھ کر خود ہی کرنا ہے کہ آپ کو کم از کم کتنے تک کی تنخواہ ’وارے‘ میں آتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس بارے میں بھی آپ پاکستان سے ہی ذہن بنا کر آئیے۔

12۔ یہ بھی لازماً یاد رکھیے کہ دبئی میں ملازمت شروع کرنے، چھوڑنے، کسی دوسری کمپنی میں جانے، چھٹیاں حاصل کرنے یا پاکستان مستقل واپس آنے کے اصولوں اور ضوابط پر لازمی عمل کرنا ہوتا ہے۔ ان پر عمل نہ کرنے سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے کوشش کیجیے کہ اس بارے میں وہاں پر موجود اپنے دوستوں سے معلومات لے لیجیے یا خود آن لائن لیبر لاء کی پالیسی پڑھ لیجیے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ملازمت ملنے پر اکثر کمپنیاں آپ کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیتی ہیں اور آپ کو کوئی خاص ضرورت پڑنے پر ہی واپس کرتی ہیں۔ اگرچہ ان کا یہ کام قانون کے خلاف ہے اور آپ شکایت بھی کرسکتے ہیں مگر وہی ’مجبوری کا نام شکریہ‘ والی بات آجاتی ہے۔

13۔ حرف آخر یہ ہے کہ اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرنے کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیجیے۔ اگر دبئی میں ملازمت آپ کے لیے بہتر ہوگی تو رب آپ کا ضرور انتظام کردے گا۔ بس آپ کو آخری دن تک بھرپور کوشش کرنی ہے۔ اگر دبئی میں ملازمت نہ ملے اور پاکستان واپس آنا پڑے تو دل چھوٹا نہ کیجیے۔ پاکستان میں ہی کوشش جاری رکھیے اور اگر کوئی انتظام ہوسکے تو کچھ عرصے بعد پھر سے دبئی جاکر کوشش کرلیجیے گا۔ یہی سوچیے گا کہ چلو! ملازمت نہ سہی، اسی بہانے ایک نئے ملک کی سیر ہی ہوگئی، جہاز کا سفر بھی ہوگیا، دبئی کی دنیا بھی دیکھ لی، کچھ اور نہیں تو دبئی جانے کا اور دیکھنے کا آپ کا خواب تو پورا ہو ہی گیا ناں۔

Facebook Comments HS

صفحات: 1 2