تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی


تحریک انصاف کی حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے۔ ماضی میں جن چیزوں پر خود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور باقی رہنماء تنقید کرتے رہے۔ اب وہی چیز ان کے اپنے لوگ کررہے ہیں اور وہ بھی کھلم کھلا لیکن ابھی تک اس پر تحریک انصاف کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی کے 97 پر ضمنی الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار، اپنے بھائی کی الیکشن مہم شروع کردی گزشتہ کئی روز سے متعلقہ حلقہ کی مختلف سیاسی شخصیات کی رہائش گاہوں پر جاکر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل امین گنڈا پور کو سپورٹ کرنے میں سرگرم۔

وفاقی وزیر کھلے عام اپنے بھائی کی انتخابی مھم چلاتے ہوئے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر رہے بلکہ لوگوں کو نوکریاں دینے کے وعدے بھی کرتے رہے جن کی شکایات الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج ڈپٹی کمشنر نعمان احمد آفریدی کو مخالف سیاسی فریق نے کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے وفاقی وزیر کو نوٹس تو جاری کر دیا تھا لیکن ابھی تک باضابطہ کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ عام انتخابات میں دو حلقوں سے الیکشن لڑا تھا جس میں صوبائی اسمبلی کے لئے پی کے 97 اور قومی اسمبلی کے لئے این اے 38 شامل تھے اور انہوں نے ان دونوں حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی جس میں ان کی تاریخی فتح مولانا فضل الرحمن کو شکست سے دوچار کرنا تھا۔ تاہم بعد ازاں صوبائی اسمبلی کی نشت چھوڑ دی تھی اور قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی گئی جس کے بعد عمران خان سے قریبی تعلقات کی وجہ سے موصوف کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بنا دیا گیا۔

2013 میں جب تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں حکومت بنائی تو علی امین گنڈا پور صوبائی وزیر مال تھے۔ موصوف پر الزام ہے کہ عہدہ کی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ باکسز چرا لئے تھے جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی اور بتایا گیا کے ٹھوس ثبوت کی عدم موجودگی کے پیش نظر عدالت سے بری ہوگئے۔ اس کے علاوہ ان پر متعلق پولیس پر تشدد کے کیس بھی رپورٹ ہوتے رہے لیکن ان کی اصل وجہ شہرت بنی گنڈا پوری شہد۔

موصوف کو جب بنی گالہ جاتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے روکا تو گاڑی سے اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی تھیں جب کہ یہ خود موقع سے فرار ہوتے ہوئے روڈوں پر بھاگتے دیکھائی دیے تھے۔ شریفہ بی بی کیس جس کا مرکزی ملزم سجاول ابھی تک رو پوش ہے کے واقع میں مثاثرہ بچی کی خاندان کی طرف سے ان کی ملزمان کے ساتھ حمایت کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب جس تبدیلی کی بات کرتے تھے کیا وہ قواعد و ضوابط ان کے اپنے وزیروں پر لاگو نہیں ہوتے؟ اور کیا یہی ہے تبدیلی ہے کہ دوسری جماعت والے کریں تو یقینا غلط لیکن اگر تحریک انصاف کے لوگ غلط کام بھی کریں تو وہ صحیح ہے۔

ملک رمضان اسراء

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ملک رمضان اسراء

ملک رمضان اسراء مصنف معروف صحافی و قلم کار ہیں۔ انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز سے وابسطہ ہیں جبکہ دنیا نیوز، ایکسپریس، ہم سب سمیت مخلتف قومی اخبارات کےلیے کالم/بلاگ لکھتے ہیں اور ہمہ وقت جمہوریت کی بقاء اور آزادئ صحافت کےلیے سرگرم رہتے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی اے ماس کیمونی کیشن کررہے ہیں۔ ان سے ٹوئٹر اور فیس بُک آئی ڈی اور ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔ malikramzanisra@yahoo.com

malik-ramzan-isra has 18 posts and counting.See all posts by malik-ramzan-isra