وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کا مختصر جائزہ

علی امین گنڈا پور جو کہ 2013 سے 2018 تک خیبر پختونخواہ میں وزیر مال اور اب وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ہیں کی کسی نہ کسی بات کو پکڑ کر ہمیشہ سوشل میڈیا یا ٹی وی چینلز پر مذاق بنادیا جاتا ہے۔ پھر چاہے وہ شہد کی بوتلوں کو شراب بنادینا ہو یا پھر گزشتہ دنوں کی بات ہو جس میں ان کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہہ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان کی قید میں موجود بھارتی جاسوس کے متعلق یہ کہہ دیا کہ انہیں نواز شریف نے باہر بھیج دیا جبکہ اس کی بعدازاں وضاحت بھی کردی گئی کہ ان کے کہنے کا مقصد تھا: کلبھوشن یادو کا کیس باہر چلا گیا۔ میری علی امین سے کوئی دوستی ہے اور نا ہی میں تحریک انصاف کا حمایتی ہوں لیکن مجھے ان کی سادگی پر ترس آتا ہے جسے ہمارے چند اینکر اپنی ریٹنگ کی خاطر استعمال کرتے ہیں۔

وہ ایک اہم عہدے پر موجود ہیں اور انہیں ہر بات وضاحت اور سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے لیکن ہمیں بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ تنقید کا بھی ایک دائرہ کار ہوتا ہے لہذا ہمیں مثبت تنقید کرنی چاہیے ناکہ کسی کے منہ سے نکلی ہوئی نادانستہ بات کو بھی مذاق بنادیا جائے۔

Read more

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی

تحریک انصاف کی حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے۔ ماضی میں جن چیزوں پر خود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور باقی رہنماء تنقید کرتے رہے۔ اب وہی چیز ان کے اپنے لوگ کررہے ہیں اور وہ بھی کھلم کھلا لیکن ابھی تک اس پر تحریک انصاف کی…

Read more

ایک استاد چھ مضمون اور 165 طلباء

گورنمنٹ پرائمری اسکول چڑا پولاد ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے گاؤں چڑاپولاد میں واقعی ہے خاکسار خود اسی اسکول میں پڑھا ہے اس وقت ہمارے استاد بہاول دین صاحب (مرحوم) ہوا کرتے تھے۔ وہ بیک وقت ہیڈ ماسٹر حتی کہ کلرک اور پانچوں کلاسوں کے استاد بھی تھے چونکہ اکیلے استاد تھے…

Read more

ایک تھا کھلاڑی پر نکلا اناڑی۔

بطور نوجوان مجھے اس کھلاڑی سے حد سے زیادہ توقعات تھیں اور نہیں بھی؟ اور اسکی وجہ یہ کہ خیبر پختونخواہ میں ہم اس کھلاڑی کی ٹیم کی تبدیلی دیکھ چکے جس چیز پر داد دینی تھی دی لیکن خامیاں بھی خاکسار پچھلی تحریروں میں دوران اقتدار واضح کرتا رہا کسی نے ان پر خاص…

Read more

پی کے98 اور این اے 39 میں جے یو آئی ف کی کارکردگی کا جائزہ

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا تعلق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، عبدلخیل سے ہے اور وہ پچھلی بار بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے ممبر قومی اسمبلی جبکہ ان کے چھوٹے بھائی اور سابقہ اپوزیشن لیڈر جناب لطف الرحمن صاحب بھی اسی شہر کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے رکن منتخب ہوئے…

Read more

بک فیئر پر رول ماڈل ٹیچر کی دعوت!

رات کے گیارہ بج رہے تھے اور ادھر دوران انٹرویو موبائل کی گھنٹی بھی بج رہی تھی دل پر اضطراب کی کیفیت میں اضافہ ہورہا تھا کہ وقت ملے اور فون اٹھاوں، کال بزی کرتا تو پھر دوبارہ کال آجاتی یوں ہوتے ہوتے موقع پاتے ہی بھاگے بھاگے ایک جانب گیا اور کال رسیو کی…

Read more