اقوام متحدہ کا ہیومن رائٹس ایوارڈ 2018 عاصمہ جہانگیر کےنام
اقوام متحدہ کا ہیومن رائٹس ایوارڈ 2018 عاصمہ جہانگیر کےنام کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 10 دسمبر کو دیا جائے گا۔
عاصمہ جہانگیر کی یاد میں نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کے زیر اہتمام یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
عاصمہ جہانگیر ماورائے عدالت قتل کے معاملے پر 1998 سے 2004 تک اقوام متحدہ کی مندوب رہیں جب کہ خصوصی مندوب برائے مذہب، عقائد کی آزادی 2004 سے2010 تک رہیں۔
واضح رہے کہ ہیومن رائٹس ایوارڈ شخصیات، اداروں کو ہر پانچ سال بعد انسانی حقوق کے شعبے میں غیرمعمولی کامیابیوں پر دیا جاتا ہے۔
رواں سال فروری میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور حقوق انسانی کی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
Facebook Comments HS


