کیا جہاز ایران سے گزر کر اسلام آباد کے پاس پہنچا تھا؟


سوشل میڈیا پر اس جہاز کے بارے میں بحث شدت سے جاری ہے جو تل ابیب سے اڑ کر عمان سے ہوتا ہوا پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ آج اسرائیل کے اخبار ہاریٹز کے صحافی ایوی شارف نے مزید تفصیلات بتائیں۔

اس پر ایک پاکستانی علی حسن نے تبصرہ کیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی جہاز ایران کی فضا استعمال کر لے۔

اس پر جہازوں کی آن لائن انفارمیشن دینے والے ادارے فلائیٹ ریڈار 24 نے اسے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاٹڈ لائن کا مطلب یہ ہے کہ اس دوران جہاز کوریج کے دائرے سے باہر رہا ہے۔ یہ ان دو مقامات کے درمیان ایک سیدھی لائن ہے جہاں سے جہاز کوریج سے نکلا تھا اور واپس کوریج میں آیا تھا۔ اصل راستہ اس سے بہت مختلف ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments HS