بجلی کا بحران ہمیشہ کے لئے کیسے ختم ہو گا؟ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وزیراعظم کو شاندار مشورہ


پاکستان کے محسن اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت ملک میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے اور وہ جلد اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو جائے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے کہ وہ بڑے منصوبوں پر مشاورت سے کام کرے۔ اگر مجھ سے مشاورت لیں تو دو سالوں میں بجلی کے بحران کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دیپالپور کے علاقے شیر گڑھ میں ہسپتال کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت کا شکار ہو تا جا رہا ہے تاہم آسان طریقوں سےڈیموں پر کام مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ قومی محسن کی شیر گڑھ آمد پر لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں اور پارٹی کارکنوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے کہا میں وطن پاک کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہوں اور مختلف منصوبوں میں مشورہ اور رہنمائی دینے کو تیار ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).