’ آئی جی اسلام آباد نے میرا فون نہیں سنا تو میں نے وزیراعظم سے بات کی ۔۔۔‘ اعظم سواتی کا اعتراف
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا۔ میرے گھر پر حملہ کر کے ملازمین کو زخمی کیا گیا۔ عام شہری کی حیثیت سے آئی جی اسلام آباد سے رابطے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے 22 گھنٹے تک میرافون نہیں سنا، تنگ آ کر معاملہ وزیراعظم اورسیکرٹری داخلہ کے نوٹس میں لایا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ کیا عام شہری کی حیثیت سے تحفظ کا مطالبہ کرنا میراحق نہیں؟ کوشش کے باوجود سیکرٹری داخلہ کا بھی آئی جی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کروں گا۔ امید ہے کہ چیف جسٹس کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
Facebook Comments HS


Comments are closed.