گلوکار فخر عالم روسی ائیرپورٹ پر زیر حراست
پاکستانی اداکارو گلوکار فخر عالم کو روس کے شہر ’Yuzhno۔ Sakhalinsk‘ کے ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیاہے، انہوں نے قوم سے مدد کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار فیصل قریشی نے فخر عالم کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام جاری کیا ہے جس میں فخر عالم کا کہنا ہے کہ انہیں روس کے ’Yuzhno۔ Sakhalinsk‘ ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا ہے کیونکہ ان کا ویزا دو گھنٹے قبل ختم ہوگیا اور اُن کے ویزے پر موجود تاریخ تبدیل ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ اُنہیں واپس جاپان جانے کے لیے مجبور کررہی ہے جبکہ وہ واپس جاپان نہیں جاسکتے کیونکہ ان کے پاس صرف داخلی ویزا ہے۔ فخر عالم نے پاکستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاک حکومت روسی حکومت سے درخواست کرے کہ انہیں روس میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ’Alaska‘ پہنچ کر اپنے مشن کو جاری رکھ سکیں۔
فخر عالم کا مزیدکہنا ہے کہ وہ اپنامشن پرواز نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستانی عوام کی حمایت کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستانی پرچم تھامے اپنا مشن مکمل کرسکیں۔ فخر عالم نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ائیرپورٹ پر ایک کمرے میں بند کیا ہوا ہے جہاں پانی اور کھانے بھی انہیں فراہم نہیں کیا جارہا۔
اس کمرے میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے جبکہ 6 گھنٹے سے ان کا موبائل فون بھی ائیرپورٹ انتظامیہ کے قبضے میں ہے۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ انہیں مدد کی ضرورت ہے۔
I am truly grateful to the government of @japan for opening the Chubu airport to make #MissionParwaaz departure possible outside operating hours. I am truly honored and don’t have enough words to thank you. pic.twitter.com/f9KMWJojy4
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) October 28, 2018
واضح رہے اداکارفخر عالم نے 28 دن میں پوری دنیا گھومنے کا منصونہ بنایاتھا اور اس دوران وہ دنیا کے 30 مختلف ائیرپورٹ سے جہاز اُڑائیں گے۔ انہوں نے اپنے اس منصوبے کو ’مشن پرواز ’کا نام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے مشن کا آغار 10 اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے کیا تھا۔
بشکریہ جیو نیوز۔



