الطاف حسین غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں: خالد شمیم
عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین اور محمد انور بھارتی اور برطانوی ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں ، میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد شمیم نے کہا کہ وہ عمران فاروق قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں مگر اس میں انہیں عوام کی مدد درکار ہے ، وہ قتل کیس کے حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں ، انہوں نے جو بیان دیا کسی کے دباﺅ میں آکر نہیں دیا بلکہ اپنی مرضی سے دیا تھا۔ خالد شمیم نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کے دوران اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہیں کسی سے جان کا کوئی خطرہ نہیں۔ اس موقع پر خالد شمیم کی بیوی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کی حالت ٹھیک نہیں اس لئے وہ ایسے بیانات دے رہا ہے اس کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے جبکہ دوسری طرف خالد شمیم کا اصرار تھا کہ وہ بالکل ہوش و حواس میں ہے اور وہ بیان دینا چاہتا ہے کہ الطاف حسین اور محمد انور کو’ را‘ اور ایم آئی سکس کی حمایت حاصل ہے ۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).