آج ( بروز جمعہ) ملک بھر میں موبائل فون سروس صبح 9 سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی


ملک بھر میں موبائل فون سروس صبح 9 سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آج (بروز جمعہ) ملک بھر میں موبائل فون سروس صبح 9 سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔ موبائل فون سروس بند رہنے سے لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس سکیورٹی خدشات اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کے طور پر بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی تھی

Facebook Comments HS