انکم ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ء کثرت رائے سے منظور


\"nationalقومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ءکثرت رائے سے منظورکرلیا گیا جس کے بعد کالے دھن کو سفید کیا جاسکے گا۔
ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے دوران حکمراں جماعت کی جانب سے کالے دھن کو قانونی بنانے کا بل “انکم ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ءپیش کیا گیا۔ اس موقع پرقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی اورجماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے باقاعدہ بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل کو مشاورت سے منظورہونا چاہیے، انکم ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل کالے دھن کو سفید کرنے کے مترادف ہے۔
اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تو تحریک انصاف کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ اسد عمرنے بل پرخاصا کام کیا ہے اس لئے انہیں اس پربات کرنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈپٹی سپیکرکا کہنا تھا کہ اسمبلی رولز اسد عمر کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے جس پر پی ٹی آئی ارکان مشتعل ہوگئے اور بل کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے ایوان سے واک آو¿ٹ کرگئے۔
واضح رہے کہ معمولی ٹیکس کی ادائیگی سے کالے دھن کو سفید بنانے کے لیے حکومتی بل کے تحت آئندہ 4 سال میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے تاجراپنے کالے دھن کوسفید کرسکیں گے۔ حکومت کی اس سکیم سے 10 سال تک ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ ایمنسٹی سکیم سال 2016 سے 2018 کے لیے ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments