ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاﺅن
ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ہونے سے متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، شیخوپورہ کی مین لائن ٹرپ ہونے سے لاہور ، اسلام آباد اور شیخوپورہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرمل گدو پاور میں فالٹ آنے سے فراہمی معطل ہوئی ، گدو تھرمل پاور پلانٹ کے مین ٹرانسفارمر ٹی تھری میں آگ لگنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، کشمیر ، ملتان ، لاہور ، اٹک ، جہلم اور فیصل آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے ، تمام شہر اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں اور لیسکو حکام کے پاس اس صورتحال کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں کہ بجلی کی فراہمی کب بحال ہوگی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).