دین فروشوں کے ہاتھوں لٹنے والے کیلا فروش بچے کو پنجاب حکومت کی مالی مدد
حکومت پنجاب نے شیخوپورہ میں دھرنا مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے کیلے فروش بچے کو مالی امداد فراہم کر دی۔ دھرنا مظاہرین کی لوٹ مار کا شکار بچے محسن کا کہنا ہے کہ وہ منڈی سے کیلے خرید کر بتی چوک پہنچا تو مظاہرین نے اس کی ریڑھی پر ہلہ بول دیا کہ میری کسی نے نہ سنی، سب کچھ چھن گیا۔ روتا ہوا گھر واپس چلا گیا۔ روتا ہوا گھر آیا تو پاپا نے کہا کوئی بات نہیں ، اللہ مالک ہے۔
محسن کے والد رمضان کا کہنا ہےکہ وہ رکشہ چلا کر چھ بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ بچے میرا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں۔ مظاہرین نے غریب بچے سے کیلے لُوٹ کر بہت زیادتی کی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر متاثرہ بچے محسن کے گھرگئے اور اسے حکومت کی جانب امدادی رقم فراہم کی ۔
https://www.youtube.com/watch?v=-aHgfhw6bjQ
Facebook Comments HS

