آسیہ مسیح کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا: وفاقی وزیر صحت عامر کیانی


وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہاہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہد ہ عارضی حل ہے۔ آسیہ مسیح کو ملک سے باہر جانے نہیں دیا جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام”ٹو نائٹ ود معید پیر زادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ تحریک لبیک کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے وہ عارضی حل ہے، یہ مسئلے کا حل ہو ہی نہیں سکتا۔ گزشتہ ستر سالوں میں ہمارے اداروں کو کمزور سے کمزور کر دیا گیا ہے اور ہم ان اداروں کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کوملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا کیونکہ یہ ایک بہت حساس ایشو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر چیز کا انحصار سکیورٹی پر ہے۔ حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ عوام کیلئے کیا لیکن یہ بالکل نہیں ہوگا کہ جنہوں نے املاک کونقصان پہنچایا ہے ان کو چھوڑ دیا جائے۔ اس پر ایف آئی آر ز درج ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش میں سب کچھ نظر آجائے گا، دھرنے سے دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی فائدہ اٹھایا، یہ سب کچھ منظر عام پر آ جائے گا ۔

(بشکریہ ڈیلی پاکستان)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).