تحریک لبیک کے دھرنے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والا مولوی صاف مکر گیا: پولیس حکام
سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے بعد ملک میں بھر دھرنا دے کر املاک کو نقصان پہنچانے والے تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ احتجاج کے دوران شر پسند عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے شناخت کر کے کارروائیاں کی جا رہی ہے۔ گرفتار شر پسندوں سے تحقیقات کے دوران حیران کن انکشافات بھی سامنے آگئے۔
گرفتار شر پسند عناصر سے تفتیش کرنے والے پولیس اہلکار خرم ڈوگر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ میں نے تحریک لبیک کے کارکنوں سے تفتیش کی تو سب نے دھرنے میں شرکت اور فساد پھیلانے سے انکار کیا اور ان میں سے بعض لوگ حلف اٹھانے کے لیے بھی تیار تھے جس سے میں اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ سب اندھے پیروکار ہیں جن کا کوئی نظریہ نہیں ہے ۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ دھرنے کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کر کے لوگوں کے جذبات بھڑکانے والے مولوی نے تفتیش کے دوران کہا کہ وہ لوگوں کو دھرنے سے منع کر رہا تھا کیونکہ یہ اچھی بات نہیں ،اس مولوی کی اشتعال انگیز تقریر کی ویڈیو بھی موجودہے ۔




