وراٹ کوہلی کو مشورہ، ’کرکٹ چھوڑ کر کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟‘
انڈین کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف رد عمل کا ایک سیلاب سا آ گیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے کرکٹ فین کو ملک چھوڑنے کا مشور دیا تھا۔
پانچ نومبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی نے اپنا ایپ لانچ کرکے اپنے مداحوں سے روابت کا ایک نیا سلسلہ قائم کیا۔ لیکن ایک فین کے کمنٹ پر انکا اس ایپ پر جاری کردہ ایک ویڈیو انہیں بھاری پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں اس شخص کو انڈیا چھوڑنے کی صلاح دے ڈالی جس نے لکھا تھا کہ وہ کوہلی کی بلے بازی سے زیادہ برطانوی اور آسٹریلوی بلےبازوں کو کھیل پسند کرتے ہیں۔
https://twitter.com/Hramblings/status/1059718366288637953
کوہلی کے نام انسٹاگرام پر لکھے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ‘ضرورت سے زیادہ سراہا گیا بلےباز۔ نجی طور پر مجھے ان کی بیٹنگ میں کوئی خاص بات نہیں دکھائی دیتی۔ مجھے انگلش اور آسٹریلین بلے بازوں کو کھیلتے دیکھنے میں زیادہ مزا آتا ہے۔’
اس کمنٹ کا جواب کوہلی نے اپنے ایپ پر ایک ویڈیو کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ آپکو انڈیا میں رہنا چاہیے۔ آپکو کہیں اور جا کر نہیں رہنا چاہیے؟ آپ ہمارے ملک میں رہتے ہوئے دوسرے ممالک کو کیوں پیار کرتے ہیں؟ مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو ہمارے ملک میں رہنا چاہیے۔ آپکو اپنی ترجیحات درست کرنی چاہیئں۔’
یہ بھی پڑھیے
’کوہلی کو عظیم کرکٹر کہنا جلد بازی ہوگی‘
انوشکا کی سرخ ساڑھی اور وراٹ کی پشمینہ شال
کوہلی کے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بڑی بحث چھیڑ دی ہے۔ لوگ ان کے اٹلی جا کر شادی کرنے کے فیصلے سے لیکر بین الاقوامی برینڈز کے لیے ان کے اشتہارات تک پر سوالات کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر ہینڈل @GauravPandhi پر لکھا گیا ہے کہ کوہلی انگریزوں کا کھیل کرکٹ چھوڑ کر خود انڈیا کا قومی کھیل ہاکی اور کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟
https://twitter.com/GauravPandhi/status/1060119405319913473
isaifpatel@ ٹوئٹر ہینڈل سے کوہلی کے اس بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ‘انڈیا میں ہر شخص اپنی اندھا دھند پرستش کروانا چاہتا ہے۔ وراٹ کوہلی چاہتے ہیں کہ جو انڈین کرکٹ فینز انہیں پسند نہیں کرتے وہ ملک چھوڑ دیں۔ ایک ایسے شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جو مودی کا حامی ہو۔
https://twitter.com/isaifpatel/status/1060048228157190144
ٹوئٹر ہینڈل @akashbanerjee نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے اٹلی میں شادی کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں انڈیا میں شادی کرتے ہوئے اگر شرم آ رہی تھی تو انہیں بھی انڈیا چھوڑ دینا چاہیے۔
https://twitter.com/akashbanerjee/status/1060120025254760448
ٹوئٹر ہینڈل @IronyOfIndia سے ایک ایسا پرانا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں وراٹ کوہلی خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں کرکٹر ہرشیل گبز سب سے زیادہ پسند ہیں۔
https://twitter.com/IronyOfIndia_/status/1060129258197049345
https://twitter.com/ivivek_nambiar/status/1060130858789556224
وراٹ کوہلی اور انکی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما کو عام طور پر سوشل میڈیا پر مداحوں کا بھرپور پیار ملتا ہے۔ کوہلی کے کھیل اور ان کی کپتانی کے علاوہ ان کے اور انوشکا کے رشتے کو بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا جاتا ہے۔ لیکن اس بار انکا ویڈیو قطعی ان کے حق میں جاتا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔


