مولانا سمیع الحق کا قتل دہشت گردی نہیں، ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے: فیاض الحسن چوہان، وزیر اطلاعات پنجاب
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا قتل دہشت گردی کی واردات نہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق کو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو جمعہ 2 نومبر کی شام ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم ملزم یا ملزمان نے چاقو کے وار کر کے شہید کر دیا تھا۔


