پنجاب کے 40 وزرا سے 12 سو لوگ کنٹرول نہیں ہوئے: ایاز امیر


تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے چالیس وزرا سے تحریک لبیک کے بارہ سو لوگ کنٹرول نہیں ہوئے۔ اتنا بڑا یوٹرن لیا گیا کہ جتنا بڑا یوٹرن سارے مال روڈ پر نہیں ہے ۔

نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ حکومت نے ایک اکنامک ایڈوائزری کمیٹی بنائی تھی جس کا اب کچھ پتہ نہیں ہے۔ اس وقت تک سٹیل مل اور پی آئی اے میں کیا کام کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران بھی اتنے ہی پرانے ہیں جتنے شریف برادران تھے۔ پنجاب میں مسئلہ اہلیت کا ہے، شخصیات کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچھ بتانا بھی چاہئے کہ کچھ ہے بھی یا نہیں ہے۔

یہ خوشخبری ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کمزور اور وزرا طاقتور ہیں اور ان چالیس وزیروں سے بارہ تیرہ سو لوگ کنٹرول نہیں ہوئے۔ اگر یہ چالیس وزیر چیئر نگ کراس پر اکھٹے ہوجاتے تو اچھا خاصا دھرنا بن جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میدان روز روز نہیں سجتے۔ جب میدان سجتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم میدان میں کھڑے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میدان لگا تھا، فیصلہ تو اس وقت کرنا تھا۔ وزیر اعظم اس وقت چین میں تھے اور وزیر وں اور مشیروں کا کچھ پتہ نہیں تھا۔ اس موقع پر اتنا بڑا یوٹرن لیا گیا جتنا بڑا سارے مال روڈ پر نہیں ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).