مولانا سمیع الحق کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں: آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی


پنجاب پولیس کے سربراہ امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ صرف ایک قتل کی واردات ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی سے پیر کو 45 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے 22 اے ایس پیز نے ملاقات کی۔ اس دوران آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کیا اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔ آئی جی پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف ایک قتل کی واردات ہے۔ قتل کی تفتیش مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ مولانا سمیع الحق کے ملازم نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا تھا کہ مولانا سے ملنے ان کے جاننے والے دو افراد آئے تھے جو ان سے پہلے بھی ملنے آتے رہے۔ پنجاب پولیس کے سربراہ امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ صرف ایک قتل کی واردات ہے،

Facebook Comments HS