مولانا سمیع الحق کے واش روم سے برآمد ہونے والی خون آلود قمیض کس کی تھی؟


 

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ پولیس حقائق کا پتہ لگانے میں ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش پولیس کو گھر واش روم سے ایک خون آلود قمیض ملی ہے مگر اب تک پولیس یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے کہ یہ قمیض کس کی ہے۔ پولیس کو دیوار پھلانگ کر اندر جانے کے شواہد بھی نہیں مل سکے۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ بھی تاحال شامل تفتیش نہیں ہو سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).