لاہور سے دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار


\"lahore\"پولیس نے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔
لاہور پولیس نے بند روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو بارودی مواد، 2 ڈیٹونیٹر اور بڑی مقدار میں بال بیئرنگ برآمد کرلئے ، سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام علی فراز ہے اور وہ لاہور ہی کے علاقے مرغزار کا رہائشی ہے۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق علی فراز نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اسے بس اڈے کی ریکی اور بھیڑ کے وقت بم نصب کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا جانا تھا۔ پولیس نے علی فراز کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments