حکومتی پالیسیوں سے اقتصادی محاذ پر بڑی کامیابی ملی ہے: نواز شریف
عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا دہشت گردوں کیخلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں اور اب دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کو معیشت ، توانائی بحران سمیت دہشت گردی جیسے تینوں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کو بھی فائدہ ہو گا۔ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی محاذ پر بھی بڑی کامیابی ملی ہے۔ بے روزگاری میں کمی اورمحصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر بہتری آ رہی ہے اور معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیوس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاو¿س سے جاری اعلامئے کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ جوبائیڈن اور اشرف غنی نے چار سدہ میں دہشت گردی کے واقے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی عزم کو سراہا۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تینوں رہنماو¿ں نے کابل اور اسلام آباد میں چار فریقی مشاورتی گروپ کے دو اجلاسوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے مقررہ اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے پر اتفاق کیا۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).