جمال خشوگی کی نعش قونصل خانے سے ٹکڑوں میں باہر نکالی گئی: سعودی حکومت کا اعتراف


سعودی حکومت نے بالاخر اعتراف کر لیا ہے کہ قونصل خانے میں خشوگی کی موت گلا گھونٹنے اور موت آور دوا دینے سے ہوئی جس کے بعد ان کی نعش ٹکڑوں میں قونصل خانے سے باہر نکالی گئی۔

 سعودی اٹارنی نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں بتایا کہ قونصل خانے میں خشوگی کی موت گلا گھونٹنے اور موت آور دوا دینے سے ہوئی جس کے بعد ان کی نعش ٹکڑوں میں قونصل خانے سے باہر نکالی گئی جس کی تلاش جاری ہے ۔

 سعودی اٹارنی نے بتایا کہ خشوگی کی وطن واپسی کی تمام سرکاری کوششیں ناکام ہو گئی تھیں جس پر یہ واقعہ پیش آیا جس میں ملوث 11 ملزمان میں سے 5 کو موت کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس قتل کا حکم استنبول آنے والی ٹیم کے سربراہ نے دیا تھا جبکہ قونصل خانے کے کیمرے بھی خراب کر دیئے گئے تھے ۔

دوسری جانب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیر سعود القہطانی سے متعلق تفتیش شروع کر تے ہوئے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).