ابو ظہبی ٹیسٹ: اظہر علی اور حارث سہیل کا پراعتماد آغاز


اظہر

ابو ظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے جہاں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 153 رنز کے جواب میں اپنی بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔

اس وقت کریز پر حارث سہیل اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان بھی 59 کے سکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا چکا تھا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

’سرفراز کے علاوہ کسی اور کی کپتانی کا سوچنا بھی نہیں چاہیے‘

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بنائے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز امام الحق تھے وہ صرف چھ رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

27 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب محمد حفیظ 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کرکٹ

یاسر شاہ نے تین، محمد عباس، حسن علی، اور حارث سہیل نے دو، دو جبکہ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستانی بولرز نے ٹیسٹ میچ کا اچھا آغاز کیا اور نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو کریز پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

کین ولیمسن کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بولنگ کو پراعتماد انداز میں نہ کھیل سکا۔ کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے پانچ بلے بازوں کا سکور دہرے ہندے میں نہ پہنچ سکا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین، محمد عباس، حسن علی، اور حارث سہیل نے دو، دو جبکہ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ہی ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دی جبکہ ون ڈے سیریز ایک، ایک میچ سے برابر رہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp