فواد چوہدری اور علی محمد خان میں کون سچا اور کون جھوٹا؟


چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

اگلے دن سینیٹ اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کا طرز عمل زیر بحث ہی نہیں آیا۔ آج فواد چوہدری نے علی محمد خان کے بیان کی تردید کی اور ان کے بیان کو غلط قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ علی محمد خان نے سینیٹ میں غلط بیان دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں میرے داخلے پر پابندی کی وزیراعظم عمران خان نے مذمت کی تھی اور کابینہ کے اجلاس میں کی تھی ،اس بات پر آج بھی قائم ہوں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی محمد خان جنہوں نے اس بات کی تردید کی ہے ممکن ہے وہ اس وقت کابینہ اجلاس میں موجود ہی نہ ہوں کیونکہ یہ بات اس وقت کی گئی جب اجلاس ختم ہو رہا تھا۔

بشکریہ روز نامہ جنگ

Facebook Comments HS