مولانا طارق جمیل کو پاپولیشن سمپوزیم میں دیکھ کرتکلیف ہوئی: مسلمانوں کی آباد ی کم کرنا صیہونی ایجنڈا ہے: اوریا مقبول جان


سابق بیوروکریٹ، حال ٹیلی ویژن دانشور اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی کم کرنا صیہونی ایجنڈا ہے۔ ریاست کو بچے کم کرنے کیلئے ایجنڈا بنانے کا کوئی حق نہیں۔ مولانا طارق جمیل کو سمپوزیم میں دیکھ کر تکلیف ہوئی ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ ریاست کو بچے کم کرنے کیلئے ایجنڈا بنانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایک بندہ انفرادی طور پر تو اپنے بچوں کی تعداد کے حوالے سے فیصلہ کر سکتا ہے۔ مجھے مولانا طارق جمیل کو آبادی کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم میں دیکھ کر بڑی تکلیف ہوئی ہے۔ کوئی بھی جو اپنی اولاد کو رحم مادر میں آنے سے منع کرے یا کسی اور طریقے سے روکے، اس نے اللہ کی رحمت کو چیلنج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچہ کو پیدا کرنے والی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ کیا اللہ کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ میں نے ایک بچے کو دنیا میں بھیجاہے اور اس کی روزی کا بندوبست کیا ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی آباد ی کو کم کرنا صیہونی ایجنڈا ہے۔ اس حوالے سے سی آئی اے کی متعدد رپورٹس میں دنیا میں مسلمانوں کی آبادیوں کوکنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ بر طانیہ کے تھنک ٹینکس نے یہ ریسرچ کی ہے کہ اسلامی تاریخ میں امام مہدی کا ذکر ملتا ہے اور اگر کل کو امام مہدی کے پرچم تلے ساری دنیا کے مسلمان اکٹھے ہو گئے تو یہ بہت بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

Facebook Comments HS