ہمیشہ کے لئے جا رہا ہوں: مبشرلقمان نے سما نیوز سے علیحدگی کا اعلان کر دیا


سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے نجی نیوز چینل سما کو چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کہا ہے کہ’’ کھر ا سچ‘‘ کی پوری ٹیم مستعفی ہو چکی ہے۔ موقع دینے کیلئے میں سما نیوز کا شکر گزار ہوں۔

مالی بحران کی وجہ سے مختلف اینکرز نے نیوز چینلز کو خیر آباد کہا ہے ، حامد میر جیو نیوز چھوڑ کر جی این این کا حصہ بنے تاہم انہوں نے پھر جیوز نیوز جوائن کر لیا۔ معید پیرزادہ بھی تنخواہ کی وجوہات پر دنیا نیوز کو خیر آباد کہہ کر جی این این میں شامل ہوئے ہیں۔ ڈان نیوز نے نصرت جاوید کی مزید خدمات لینے سے معذرت کر لی ہے۔ اینکر طلعت حسین نے جیوز نیوز چھوڑا تو عائشہ بخش بھی جیوز نیوز چھوڑ کر جی این این کا حصہ بینیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اینکر مبشر لقمان نے ٹیم سمیت سما نیوز چھوڑدیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).