حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ کرانے کے لئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا دھمکی آمیز ٹیلی فون


تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری افسران پر دباﺅ ڈالنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے حنیف عباسی کی بیٹی اریبہ عباسی کا تبادلہ کرانے کیلئے راولپنڈی کے بینظیر ہسپتال کے ایم ایس پر نہ صرف دباﺅ ڈالا بلکہ انہیں دھمکی بھی دی ۔ ایم ایس اور راجہ بشارت کے مابین ہونے والی ٹیلیفون کال کی آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

آڈیو کال کے مطابق راجہ بشارت نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو حنیف عباسی کی صاحبزادی اریبہ عباسی کا تبادلہ شعبہ اسکن میں کرانے کیلئے دباﺅ ڈالا۔ جب ایم ایس نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا تو راجہ بشارت نے انہیں تبادلے کی دھمکی دی۔

ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر طارق نیاز ی کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا دباﺅ قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود ہی کہتے ہیں کہ سرکاری افسران کسی قسم کا دباﺅ قبول نہ کریں اور میں نے انہی کی ہدایت کے مطابق سیاسی شخصیت کی بات ماننے سے انکار کیا۔ ڈاکٹر طارق نیازی نے بتایا کہ حنیف عباسی کی صاحبزادی کے تبادلے کیلئے پہلے ان پر راجہ ناصر نے دباﺅ ڈالا لیکن جب ان کی بات نہیں مانی گئی تو راجہ بشارت نے خود ٹیلیفون کال کی۔

ٹیلیفون کال ریکارڈ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر طارق نیازی نے کہا کہ جب سیاسی لوگ ہم سے بات کرتے ہیں تو اپنے تحفظ کیلئے ہمارے لیے ضروری ہوجا تا ہے کہ اس کو ریکارڈ کرلیں تاکہ کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچ سکیں۔

https://www.facebook.com/HRALahore/videos/245879812993072/?t=170

Facebook Comments HS